مزار شریف سے ازبکستان تک 75 کلومیٹر ریلوے لائن بچھانے کا کام شروع 

Feb 23, 2024

کابل ( نوائے وقت رپورٹ)  افغان صوبہ مزار شریف سے ازبکستان تک 75 کلومیٹر ریلوے لائن بچھانے کا کام شروع ہو گیا ،  دونوں ملکوں کو ملانے کا کام تین ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔افغان ریلوے اتھارٹی کے حکام کے مطابق مزار شریف سے ازبکستان تک 75 کلومیٹر ریلوے لائن بچھانے کا کام 6 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی لاگت سے شروع ہو گیا ہے۔ جو تین ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ افغان ریلوے اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے لائن ازبکستان کی سرحد تک بچھائی جائے گی،  جس سے دونوں ملکوں اور ایشیا سے درگرممالک تک سامان  اور مسافروں کی نقل وحمل میں مزید آسانی پیدا ہو گی جبکہ سفر کے دورانیہ میں بھی کمی آئیگی۔ 

مزیدخبریں