ڈی آئی جی آپریشنز کا علامہ شکیل الرحمان ناصر کے بیٹے کے قتل پر اظہار تعزیت ‘ملزموں کی جلد گرفتار ی کی یقین دہانی 

Feb 23, 2024

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزسید علی ناصر رضوی نے جماعت اہلحدیث کے مرکزی رہنما علامہ شکیل الرحمان ناصر سے ان کے گھر  پر ملاقات کی۔ ان کے صاحبزادے کے قتل پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے مقتول کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے واردات میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کی بھی یقین دہانی کروائی۔ 

مزیدخبریں