لاہور(نامہ نگار)لیاقت آباد کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر 3 افراد نے کار سوار کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے سر کے بال مونڈ دئیے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ لیاقت آباد کے علاقے میں واقع اتفاق ہسپتال کی پارکنگ میں 3افراد نے کار کا سائیڈ شیشہ بازو پر لگنے پر طیش میں آکر کار سوار مشارب کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے سر بال کاٹ دیے جبکہ کار کو بھی نقصان پہنچایا۔تشدد کے باعث شہری کے چہرے اور سر پر زخم آئے۔لیاقت آباد پولیس نے 15 کال پر کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر تینوں ملزمان حنان، ایان اور نعمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاہے۔