لاہور(نامہ نگار)لوہاری گیٹ کے علاقے شیشہ موتی بازار میں عامر شہزاد کا شعیب ساتھ ایک ہزار روپے کے لین دین کے تنازعہ پر جھگڑا ہو گیا۔ عامر شہزاد نے طیش میں آکر فائرنگ کرکے 30 سالہ شعیب کو موت کے گھاٹ اتارا دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرفرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے فرار ہونے والے ملزم عامر شہزاد کو گرفتارکرکے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا ہے اور اس سے تفتیش شروع کردی ہے۔
شیشہ موتی بازار‘ لین دین تنازعہ پر فائرنگ‘نوجوان قتل ‘ملزم گرفتار
Feb 23, 2024