علامہ محمدممتازاعوان کی یادمیں تعزیتی ریفرنس،آپکی دینی خدمات ناقابل فراموش ہیں

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )ورلڈپاسبان ختم نبوت کے زیراہتمام بانی و قائدورلڈپاسبان ختم نبوت علامہ محمدممتازاعوان کی یادمیں تعزیتی ریفرنس جامع مسجدعبداللہ بن مسعود جوہرٹاؤن لاہورمیں مرکزی امیرورلڈپاسبان ختم نبوت مولاناپیرسلمان منیر کی صدارت میں ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ورلڈپاسبان ختم نبوت کے منتخب مرکزی ناظم اعلیٰ مولانامحمدحنیف حقانی نائب ناظم اعلیٰ صاحبزادہ عمر ممتاز اعوان، مولانا محمد اسلم ندیم نقشبندی،مفتی سیدعاشق حسین،حافظ افتخاراحمدفخر،صاحبزادہ محمدعلی اعوان،قاری محمدصفوان یوسف،حافظ محمدیعقوب شاہ،علامہ قیصرعباس چشتی،سیدانشاء اللہ شاہ بخاری،قاری محمدعمران ودیگرنے کہاکہ علامہ محمدممتازاعوان کی 40سالہ دینی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ عمربھرفتنہ قادیانیت کارد کیاوہ سچے مومن وعاشق رسولؐاورپاسبان ختم نبوت تھے انکے عظیم مشن کوزندہ وتابندہ رکھاجائے گا۔ ملک میں قادیانیت کی بڑھتی ہوئی اسلام وآئین پاکستان دشمن سرگرمیوں پرگہری تشویش کااظہاراورپاس کردہ قراردادکے ذریئے مطالبہ کیاگیاکہ حکومت آئین کی تمام اسلامی شقوں باالخصوص تحفظ ختم نبوت وناموس رسالت ایکٹ پرمکمل ومؤثرعملدرآمدکراکے منکرین ختم نبوت قادیانی فتنہ کی ارتدادی سرگرمیاں روکے جواس کافرض منصبی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...