لاہور(خصوصی نامہ نگار ) پنجاب اسمبلی کے نئے پبلک ریلیشن افسر عبدالماجد تعینات نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کے سابق پی آر او عبدالقہار راشد کو شعبہ ایڈمن میں رپورٹ کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ان کی جگہ نئے پی آر او عبدالماجد ہوں گے۔ ان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اور انہوں نے چارج بھی سنبھال لیا ہے۔