لاہور(نیوز رپورٹر) نگران حکومت کا مریضوں کی بہتری کیلئے ایک اور اقدام ،ٹیچنگ ہسپتالوں میں مریضوں کا ریفرل سسٹم بنانے کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی۔ پرنسپل جنرل ہسپتال پروفیسر الفرید ظفر کمیٹی کے سربراہ مقرر ایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسر ٹیپو سلطان ،پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر قمر اشفاق ، پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق طور ،ایڈیشنل سیکریٹری ٹیکنیکل پرائمری ہیلتھ بھی کمیٹی کے رکن نامزد ہو گئے۔کمیٹی ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے منظم ریفرل سسٹم وضع کرے گی۔ معمولی بیماری کے حامل مریضوں کیلئے فلٹریشن میکانزم وضع کیا جائے گا۔ شہری ڈسپنسریوں ،فلٹر کلینکس کو ٹیچنگ ہسپتالوں سے منسلک کرنے کا پلان مرتب کیا جائے گا۔ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں مریضوں کو بروقت علاج کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔