لاہور(نیوز رپورٹر ) ملک کے مشہور کمپئیر پروفیسر دلدار پرویز بھٹی مرحوم کے نام سے منسوب دلدار ایوارڈ کی تقریب الحمرا ہال میں ہوئی۔ جس میں ایم آر شاہد کو دلدار ایوارڈ دیا گیا۔ مہمانوں میں شوکت اعوان، سعید بھٹی، رانا محمد اظہر، صفدر ملک، سعید ساجد یزدانی ،مہمان خصوصی شہباز علی ملک تھے۔ جو یو کے میں ایجوکیشن منسٹر ہیں۔ مختلف گلو کاروں نے پرفارم کیا ۔انمول فاطمہ، عمران شوکت، نعیم فریدی، ناصر بیراج، کرن شہزادی، نادرہ چوھدری، رباب چوہدری نے ڈانس پرفارمنس کیا۔ تقریب کا اہتمام میاں فراز نے کیا جو سکیٹریری جنرل دلدار لورز فورم ہیں۔