قلعہ دیدار سنگھ:این اے 77 مبینہ دھاندلی ریٹرننگ افسر کو شو کاز نوٹس جاری 

Feb 23, 2024

قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی) این اے 77 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کی نامزد امیدوار راشدہ طارق کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ریٹرننگ افیسر شاہد عباس کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو پانچ مارچ کو طلب کر لیا ہے۔نامزد امیدوار راشدہ طارق نے ا درخواست میں الزام عائد کیا تھاکہ ریٹرننگ آفیسرشاہد عباس نے مبینہ دھاندلی کرتے ہوئے ان کے مد مقابل کو کامیاب قرار دیا ہے جبکہ فارم 45 کے مطابق میری لیڈ تھی جس پر الیکشن کمیشن نے سماعت کرتے ہوئے ریٹرننگ افیسر شاہد عباس کو طلب کیا جو پیش نہ ہوئے جس پر اسے شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے پانچ مارچ کو طلب کیا ہے جبکہ فریقین راشدہ طارق اور محمود بشیر ورک کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں