نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)سینٹری پٹرول کی غفلت اورلاپرواہی،آوارہ کتے مختلف گلی محلوں میں لوگوں کوکاٹنے لگے،ہسپتال میں ویکسین لگوائے جانے کاسلسلہ جاری۔ گزشتہ ماہ جنوری میں قریباسوکے قریب افرادکوکتوں نے کاٹااورمتاثرہ افرادنے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میں رابطہ کرکے ویکسین لگوائی اسی طرح ماہ رواں میں بھی 2درجن کے قریب افرادکوکتوں نے زخمی کیا۔جنہوں نے اپنے علاج کے لئے سرکاری ہسپتال سے رابطہ کیا فی کیس 3ڈوزلگائی جاتی ہیں متاثرہ افرادکی بہتات کے سبب ویکسین کم پڑنے کاخدشہ،آوارہ کتوں کوتلف کرنے کی ذمہ داری سینٹری پٹرول کے ذمہ ہے مگر وہ اپنی ذمہ داری سے غافل اورلاپرواہ ہیں۔
نوشہرہ ورکاں:آوارہ کتے گلی محلوں میں لوگوں کوکاٹنے لگے
Feb 23, 2024