حافظ آباد:گورنمنٹ بوائزکالج میں ڈیجیٹل سکلز کی فری ٹریننگ کا آغاز

حافظ آباد (نمائندہ خصوصی +نمائندہ نوائے وقت) حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، یوتھ آفئیرزاینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام نوجوانوں کو ای روز گار اور ڈیجیٹل سکلز کی فری ٹریننگ کے لیے گورنمنٹ بوائز گریجویٹ کالج میں کلاسز کا آغاز کر دیا گیا۔پروگرام انسٹرکٹرخوبیب رسول اور لیب منیجر شکیل عباس نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوانوں کو ای روز گا ر پروگرام کے ذریعے فری لانسنگ کی تربیت دے کر انہیں باعزت اور باوقار طریقے سے روز گا ر کمانے کے قابل بنانا ہے جس کے لیے بی ایس تعلیم یافتہ طلبا ء و طالبات تین ماہ کے مفت ٹریننگ حاصل کر سکیں گے ۔قائم سنٹر میں ٹیکنیکل،کانٹینٹ مارکیٹنگ ا ینڈ ایڈورٹائزنگ، کری ایٹو ڈیزائننگ جبکہ آن لائن کورسز میں ای کامرس، ٹیکنیکل، موبائل ایپ ڈویلپمنٹ،مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ، ڈیجیٹل اینڈ سوشل میڈیا مارکیٹنگ، کری ایٹوڈیزائننگ اور یو آر/یو ایکس ڈیزائن کے کورسز کروائے جائینگے۔ تمام کورسز طلبا ء و طالبات کو مفت کروائے جائینگے جن کی ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد وہ گھر بیٹھے باعزت طریقے سے روزگار کمانے کے اہل ہو جائینگے۔

ای پیپر دی نیشن