ملک انتہائی مشکل اور نازک دور سے گزر رہا ہے:غلام دستگیر خان 

Feb 23, 2024

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ ملک انتہائی مشکل اور نازک دور سے گزر رہا ہے، سیاسی جماعتوں کو بالغ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملکی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا کوئی بھی حکومت عوام کو اسی صورت ڈیلیور کر سکتی ہے جب ملک میں سیاسی استحکام ہو پاکستان مزید انتشار  اورافراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا۔بے جا الزام تراشی اور نفرت کی سیاست ملک کے مفاد میں نہیں ملک کو سنگین بحرانوں سے نکالنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو سنجیدہ رویے کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی نائب صدر جمشید ایوب بٹ کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ مسلم لیگ ن دیگر اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر وفاق ،پنجاب اور بلوچستان میں حکومت قائم کرنے میں کامیاب ہو جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معاشی صورتحال اورعوامی مسائل پر قابو پانے کے لیے ملک کی سیاسی قیادت کو متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

مزیدخبریں