مریدکے:بھتہ خوروں کی تاجر کے گھر پرفائرنگ‘ مقدمہ درج 

Feb 23, 2024

مریدکے(نامہ نگار) نظام پارک میں بھتہ خوروں کی تاجر کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ سے درودیوار اور گاڑی چھلنی ہوگئی۔ تاجر اس کی فیملی نے چھپ کر جانیں بچائی پولیس نے تاجر کی درخواست پر نامعلوم بھتہ خوروں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی تاجر شیخ محمد سعید اور تاجر شیخ محمد اویس نے میڈیا کو بتایا انہیں کئی روز سے موبائل فون پر بھتہ ادا کرنے کی دھمکیاں مل رہی تھیں بھتہ خوروں نے پھر انکے گھر پر حملہ کردیا اور فائرنگ کر کے گھر کے درودیوار گاڑی چھلنی کردی جبکہ انہوں نے دیگر فیملی کے ہمراہ چھپ کر جانیں بچائی انہوں نے بتایا انکی کسی سے دشمنی نہیں۔ وہ شریف شہری اور پرامن تاجر ہیں انہیں نامعلوم افراد کی بھتہ مانگنے کی کالز آئیں اور نامعلوم افراد کیخلاف ہی انہوں نے مقدمہ درج کروایا ہے انہوں نے اپیل کی ہے کہ ہماری کسی سے دشمنی نہیں ہماری جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

مزیدخبریں