منڈی فیض آباد(نامہ نگار)حالیہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کے ووٹرز اور سپورٹرز نے جن کھٹن حالات میں خوف کے بت توڑ کر اپنے ووٹ کا بنیادی حق استعمال کیا ہے اس پر وہ خراج تحسین کے لائق ہیں اور پوری پاکستانی قوم کی اکثریت نے عمران خان کے نظریہ کو پروموٹ کیا ہے ان خیالات کا اظہار این اے 112 سے بطور امیدوار بریگیڈ(ر) اعجاز احمد شاہ نے تحریک انصاف منڈی فیض آباد کی طرف سے ان کے اعزاز میں مقامی شادی ہال میں دئیے گئے استقبالیہ کے شرکاء سے خطاب کرتے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیت ہار انتخاب میں ہوتی رہتی ہے لیکن عوام سے ہر وقت رابطہ رکھنا چاہیے ۔شیخ طارق بشیر ،شیخ نعیم احمد ،حاجی عمران انور ‘ حاجی محمد یونس، شیخ ادریس اور حاجی عبدالغنی نے پارٹی رہنماوں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا ۔
جیت ہار انتخاب کا حصہ ُ‘ عوام سے ہر وقت رابطہ رکھنا چاہیے:اعجاز احمد شاہ
Feb 23, 2024