مریم نواز نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیدیا،سینئر قیادت کوبھی صوبائی نشستیں چھوڑنے کی ہدایات

 پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے نامزدوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیدیا،چیف آرگنائزر ن لیگ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ 119سے منتخب ہوئی تھیں۔مریم نواز نے اپنا استعفیٰ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا ہے۔ ن لیگ نے صوبائی اسمبلی کی نشست پر بھی کامیاب ہونے والی مریم نواز کو وزارت اعلیٰ کیلئے نامزد کیا ہے۔ 

اس لئے وہ قومی اسمبلی کی نشست اپنے پاس نہیں رکھیں گی۔دریں اثناءپاکستان مسلم لیگ ن نے مریم نواز کے سوا سینئر قیادت کوفوری طور پر صوبائی نشستیں چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف قصور اور لاہور کی صوبائی نشستیں چھوڑ دیں گے۔ اسی طرح حمزہ شہباز بھی لاہور کی صوبائی نشست چھوڑیں گے جبکہ سردار غلام عباس چکوال کی صوبائی نشست چھوڑیں گے، رانا تنویر شیخو پورہ کی صوبائی نشست سے دستبردار ہوں مسلم لیگ ن کے سینئرر ہنماءاحسن اقبال نارووال کی صوبائی نشست چھوڑیں گے، سردار اویس لغاری ڈیرہ غازی خان کی صوبائی نشست چھوڑیں گے اور جام کمال لسبیلہ کی صوبائی نشست سے دستبردار ہوں گے۔ 8 فروی کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی اسمبلی کا پہلا اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں سپیکر پنجاب اسمبلی نو منتخب اراکین سے حلف لیں گے۔ پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس آج ہو گا۔اجلاس کی صدارت سپیکر سبطین خان کریں گے، اجلاس میں مریم نواز سمیت دیگر نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے، سپیکر و ڈپٹی سپیکر اور وزیر اعلیٰ کا بھی انتخاب ہو گا۔پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نواز کو وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے میاں اسلم اقبال وزیراعلیٰ کے نامزد امیدوار ہیں

ای پیپر دی نیشن