تحریک انصاف کی جانب سے آئی ایم ایف کو قرض نہ دینے سے متعلق خط لکھنے کے اعلان کو پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے پاکستان کے خلاف سازش قرار دے دیا۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت مشکل وقت سے گزر رہی ہے، اقتصادی ماہر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنے سے پاکستانی معیشت اور عوام کو نقصان ہوسکتا ہے۔نگران حکومت نے کاوشوں سے آئی ایم ایف کی متعدد اقساط حاصل کیں. مالیاتی ادارے سے لئے گئے قرض سے معیشت میں بہتری آئی۔اقتصادی ماہر فرخ سلیم کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خط کا مقصد پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس خط کا مقصد کسی بھی قیمت پر طاقت حاصل کرنا ہےمائیکل کوگل مین کا کہنا تھا کہ اس طرح کے خط کو نظر انداز کیا جائے گا اور اس کی کوئی اہمیت نہیں ہوگی. سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا بھی کہنا تھا کہ اس خط کو نظرانداز کر دیا جائے گا۔
آئی ایم ایف کو خط لکھنے سے پاکستانی معیشت اور عوام کو نقصان ہوسکتا ہے:اقتصادی ماہرین
Feb 23, 2024 | 17:49