پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز 13 اپریل سے شروع ہونے کا امکان

Feb 23, 2024 | 17:56

ویب ڈیسک

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 13 سے 23 اپریل کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے اپریل میں پاکستان آئے گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز اپریل کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کرکٹ بورڈز نے شیڈول پر بات چیت کا آغاز کردیا ہے۔ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کے وینیو کیلئے لاہور اور راولپنڈی کا نام سامنے آیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپُر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔

مزیدخبریں