کسانوں کا احتجاج، متعدد ہندوستانی اضلاع میں موبائل و انٹرنیٹ بند

Feb 23, 2024 | 18:06

ویب ڈیسک

مودی سرکار نے کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے بھارت کے متعدد اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بند کردی۔ہریانہ حکومت نے کسانوں کے دہلی چلو مارچ کے پیش نظر سات اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس سروس پر پابندی کو بڑھا دیا ہے۔ضلع امبالہ، کروک شیترا، کیتھل، جند، حصار، فتح آباد اور سرسا میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے.ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہریانہ کے مطابق ریاست میں امن و امان کی صورتحال بہت کشیدہ ہے جس کی وجہ سے سروس پر پابندی رہے گی۔

دوسری جانب کسان لیڈروں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے احتجاج کے خوف سے یہ قدم اٹھایا ہے۔

مزیدخبریں