صارف کی پرائیویسی بہتر بنانے کیلئے واٹس ایپ کا اہم فیچر پر غور

بین الاقوامی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کی پرائیویسی کو زیادہ سے زیادہ محفوظ بنانے کیلئے سرگرم ہے۔

ایپلی کیشن میں بہتری اور صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ کئی نئے فیچرز متعارف کرواتا رہتا ہے جس کیلئے واٹس پر ایپ پر اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ چیٹس یا چیٹ لاک جیسے فیچر ز سامنے آچکے ہیں۔

یہی نہیں اب تک واٹس ایپ صارفین اپنی پروفائل فوٹو منتخب کیے گئے نمبروں سے خفیہ رکھنے والا فیچر بھی آزما چکے ہیں۔

 اب واٹس ایپ انتظامیہ اپنے صارفین کی پروفائل فوٹو کا اسکرین شاٹ لینے سے روکنے جیسے اہم فیچر پر کام کر رہی ہے۔

ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق اس فیچر کے تحت اسکرین شاٹ لینے والے صارفین کو کسی بھی پروفائل کا اسکرین شاٹ لینے پر ایک ایرر میسیج بھیجا جائے گا جس میں وضاحت کی جائے گی کہ آپ کسی صارف کی پروفائل فوٹو کا اسکرین شاٹ کیوں نہیں لے سکتے۔اس فیچر کی آزمائش کا آغاز واٹس ایپ کے تازہ ترین اینڈرائیڈ بیٹا ورژن صارفین کیلئے ہو چکا ہے۔

دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ زیر غور فیچر کے متعارف کروائے جانے کے بعد واٹس ایپ کسی صارف کی پروفائل پکچر کے اسکرین شاٹس کو محدود کرنے والی پہلی ایپ ہو سکتی ہے کیونکہ ٹیلی گرام اور سگنل جیسے مقبول متبادل ایپ میں ایسی کوئی خصوصیت تاحال موجود نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...