پیرس (ثناءنےوز) کراچی شیرٹن بم حملے کی تحقیقات کرنے والے فرانسیسی جج نے برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ سے صدر زرداری کی مبینہ کرپشن سے متعلق تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق جج مارٹری ویڈف نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ تفصیلات کی فراہمی سے کراچی شیرٹن ہوٹل بم دھماکے میں 11 انجینئرز کی ہلاکت کی تحقیقات میں مدد ملے گی جج کا کہنا تھا کہ مئی 2002 میں شرٹن ہوٹل کراچی کے باہر بم دھماکے کے لئے 11فرانسیسی انجینئروں کی ہلاکت کی تحقیقات کر رہے ہیں انجینئروں کے لواحقین نے گزشتہ ماہ دی گئی اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ فرانس کی حکومت کی جانب سے اسلحہ ڈیل میں رشوت نہ دینے پر انجینئرز کو انتقاماً قتل کیا گیا۔
فرانسیسی جج
فرانسیسی جج