تیونس کے نگران وزیراعظم محمد غنوشی نے ملک میں آزاد انہ اورشفاف انتخابات کا انعقاد کے بعد سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا ہے۔

تیونس کے سرکاری ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے محمد غنوشی نے کہا کہ انیس سوچھپن میں فرانس سے آزادی پانے کے بعد تیونس میں پہلے آزاد انتخابات منعقد کروائے جائیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ تمام غیر جمہوری قوانین بھی ختم کردیں گے۔ اس ضمن میں انہوں نے انسداد دہشت گردی، میڈیا اور انتخابات سے متعلق قوانین کا تذکرہ کیا۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ ہم ایک سواسی ڈگری کے زاویے پر مڑچکے ہیں، اب ماضی کی طرف دیکھنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ وزیراعظم محمد غنوشی نے تسلیم کیا کہ صدر زین العابدین کی حکومت میں وہ بھی عام آدمی کی طرح خوف میں مبتلا تھے۔

ای پیپر دی نیشن