پی ٹی اے نے 2010ءکے 90 فیصد اہداف حاصل کر لئے

Jan 23, 2011

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیلی کمیونےکےشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سال2010 کے 90 فےصد اہداف حاصل کر لئے اور اس کے ساتھ ساتھ سال 2011 کے لئے نئے اہداف بھی مقرر کر لئے۔ اس سلسلے میں پی ٹی اے کا سالانہ اجلاس پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز ، اسلام آباد میں ہوا جس میں پی ٹی اے کے ڈویژنوں اور ڈائریکٹوریٹس کی سال2010 میں کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سال 2011 کے اہداف و مقاصد پر بحث کی گئی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر محمد یٰسین نے کی جبکہ ممبر (فنانس) سید نصر الکریم غزنوی ،ممبر (ٹیکنیکل) ڈاکٹر خاور صدیق کھوکھر، ڈائریکٹر جنرلز، ڈائریکٹرز اور دیگر افسران نے اجلاس میںشرکت کی۔ اس مو قع پر چےئر مےن پی ٹی اے نے پی ٹی اے کے مختلف شعبوں کی کارکردگی پر اطمےنان کا اظہار کےا اور پی ٹی اے کے وژن کی تقلےد اور اہداف کی تکمےل کے حوالے سے ان کی کو ششوں کو سراہا۔ انہوں نے نا مکمل اہداف کی فوری تکمےل پر زور دےتے ہوئے پی ٹی اے کے متعلقہ ڈوےژنوں کے سر براہان کو ہداےت کی کہ وہ اس حوالے سے ہونے والی پےش رفت کی نگرانی کرےں اور نامکمل کاموں کی تکمےل کو ےقےنی بنائےں۔
مزیدخبریں