لاہور( این این آئی)لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام پیش کئے جانےوالے اسٹیج ڈرامہ ” سوتر منڈی “ کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں ۔ اس ڈرامے میں نئے فنکاروں کو کاسٹ کیا گیا ہے جن میں فرح ‘ ملائیکہ ‘ بینظیر اعوان‘ خالد ابراہیم‘ تنویر شاہ‘ سلطان جیون ‘ اسلم ملک سمیت دیگر شامل ہیں ۔ یہ ڈرامہ 31جنوری کو الحمرا ہال IIمیں اسٹیج کیا جائےگا جس کا داخلہ مفت ہوگا ۔