میلبورن (اے پی پی) رافیل نڈال، راجرفیڈرر، ٹامس برڈیچ اور جون مارٹن ڈیل پوٹرو نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ میلبورن میں جاری مینز ایونٹ کے پری کوارٹرفائنل مرحلے میں عالمی نمبر دو اسپین کے رافیل نڈال نے ہم وطن حریف فیلکینو لوپز کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کیا، نڈال کی جیت کا سکور 6-4 ، 6-4 اور 6-2 رہا، عالمی نمبر تین سوئٹزرلینڈ کے راجرفیڈرر نے آسٹریلیا کے برنڈ ٹامک کو 6-4 ، 6-2 اور 6-2 سے شکست دی اور کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈیچ نے اسپین کے نکولس الماگرو کو سخت مقابلے کے بعد 4-6 ، 7-6 ، 7-6 اور 7-6 سے شکست دی، ارجنٹائن کے جوان مارٹن ڈیل پوٹرو نے جرمنی کے فلپ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ڈیل پوٹرو کی جیت کا سکور 6-4 ، 6-2 اور 6-1 سے شکست دی۔