عرب لیگ نے شام کے صدرسے مطابلہ کیا تھا کہ وہ اپوزیشن سے بات چیت شروع کرکےدو ماہ میں نئی حکومت بنائیں۔عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ شامی حکومت مظاہرین پر تشدد روکنے کے وعدے پورے نہیں کررہی ، عرب لیگ کے اس مطالبے کے جواب میں شام کے صدربشارالاسد نے ایسی کسی بھی تجویز پر عمل سے انکار کردیا ہے، دوسری جانب سعودی عرب نے عرب لیگ کے اجلاس سے قبل مانیٹرنگ کیلئےشام بھجے گئےاپنےنمائندےواپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ عرب لیگ نے اقوام متحدہ سے بھی شام میں جاری تشدد رکوانے کیلئےاپنا کرداراداکرنےکامطالبہ کیا ہے۔