وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ یہ تاثردیا گیا ہے کہ یہ تاثردیا گیا کہ ووٹرلسٹوں کی تیاری کسی اورکے کہنے پرشروع کی گئی جبکہ یہ فہرستیں دوہزارنومیں تیارکرلی گئی تھیں۔ اشتیاق احمد نے کہا کہ قدرتی آفات کے باعث ووٹرلسٹوں کی تیاری میں تاخیرہوئی۔ حتمی فہرستیں مئی میں تیارکرلی جائیں گی جو کہ نادرا جاری کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فہرستوں کواگلے ماہ پینسٹھ ہزار سینٹرزپرآویزاں کیا جائے گا اورنام کا اندراج جاننے کے لیے ایس ایم ایم سروس مہیا کی جائے گی جس کے ذریعے ووٹراپنا شناختی کارڈ نمبربھیج کرنام کی تصدیق کرسکے گا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ آئین کے مطابق خالی نشتوں پرساٹھ روزمیں الیکشن کرائے جانے چاہیں، سپریم کورٹ کی طرح الیکشن کمیشن کو بھی آزاد اورغیرجانبدار ادارہ دیکھنا چاہتے ہیں۔
اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ حامد علی مرزا کی زیرصدارت سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں چیف الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کو الیکشن کمیشن کی آئینی حیثیت کا احترام کرنا چاہیے، ووٹرلسٹوں کی تکمیل تئیس فروری تک ممکن نہیں البتہ مئی دوہزاربارہ تک فہرستیں مکمل کرلی جائیں گی۔ اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین، مشاہد حسین سید، مولانا فضل الرحمان،اقبال ظفر جھگڑا، نیر حسین بخاری، لیاقت بلوچ اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔