بالائی پنجاب،شمالی بلوچستان،خیبرپختو نخوا،کشمیراورگلگت بلتستان میں بارش جبکہ ملک کی حسین وادیوں میں برفباری سے موسم سردہوگیا

Jan 23, 2012 | 20:06

سفیر یاؤ جنگ
ملکہ کوہسار مری میں وقفے وقفے سے ہونے والی برفباری کے باعث پورے علاقے نے سفیدی کی چادر اوڑھ لی ہے اور سردی میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جبکہ سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم شمالی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ بالائی پنجاب، شمالی بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بارش ہوئی، سب سے بارش دیر میں انتیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی بارہ ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ گوپس منفی دس، قلات، کالام اور کوئٹہ منفی سات، ہنزہ اور دیر منفی چھ، مالم جبہ منفی پانچ، گلگت اور مری منفی تین، اسلام آباد چھ، لاہور اور مظفرآباد تین، ملتان، پشاور اور فیصل آباد سات اور کراچی میں گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزیدخبریں