کراچی (این این آئی) رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے منافع اور ڈویڈنڈ کی مد میں 45کروڑ ڈالر بیرون ملک ارسال کئے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے نومبر 2011ءتک غیرملکی سرمایہ کاروں کے منافع میں 56فیصد اضافہ ہوا اور غیرملکی سرمایہ کاروں نے منافع اور ڈویڈنڈ کی مد میں 45کروڑ ڈالراپنے وطن ارسال کئے۔ گزشتہ سال اس عرصے میں 28کروڑ 80لاکھ ڈالر ترسیل کئے گئے تھے۔ سب سے زیادہ 8کروڑ 20لاکھ ڈالر کا منافع توانائی کے شعبے کی جانب سے ارسال کیا گیا۔ دوسرے نمبر پر ٹرانسپورٹ کا شعبہ رہا جس نے 6کروڑ 72لاکھ ڈالر منافع بیرون ملک ارسال کیا۔ جس کی وجہ سے اس دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے 42فیصد اور فارن پورٹ فولیو انویسٹمنٹس سے 109فیصد آٹ فلو ریکارڈ کیا گیا۔