ٹیکس ایمنسٹی سکیم آئین سے متصادم ہے ‘ قومی خزانہ 2400 ارب روپے کی اضافی رقم سے محروم ہو سکتا ہے: ماہرین اقتصادیات

Jan 23, 2013

لاہور (کامرس رپورٹر) ماہرین اقتصادیات نے حکومت کی جانب سے پیش کی جانیوالی ٹیکس ایمنسٹی سکیم پر تحفظات کا اظہار کیا۔ انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس کے چیئرمین ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم آئین کےخلاف ہے۔ قومی خزانہ 2400 ارب روپے کی اضافی رقم سے محروم ہوسکتا ہے۔ لاہور سکول آف اکنامکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نوید حامد نے کہا کہ حکومت یا ایف بی آر نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی کہ یہ سکیم کن لوگوں کیلئے ہے۔ ماہر اقتصادیات پروفیسر میاں اکرم نے کہا کہ یہ سکیم آئین سے متصادم ہے کیونکہ کالا دھن رکھنے والے اس سکیم کے تحت اپنا دھن سفید کرائیں گے اور انتخابات میں حصہ لیں گے جو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

مزیدخبریں