اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ائرچیف مارشل (ریٹائرڈ) راو قمر سلیمان کے دماغ کی شریان پھٹ گئی۔ انہیں 18 جنوری کو سی ایم ایچ لاہور میں داخل کرایا گیا۔ جہاں ان کا کامیاب آپریشن ہوا اور وہ ابھی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہیں۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ 19 جنوری کو ان کی عیادت کیلئے گئے۔ ائرچیف نے اپنے پیشرو کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور ہسپتال انتظامیہ سے کہا کہ انہیں سابقہ ائرچیف کی صحت سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے۔