بگٹی قتل کیس: جام یوسف آفتاب شیرپاﺅ‘ شعیب نوشیروانی کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کی درخواست خارج

کوئٹہ (ثناءنیوز+ نوائے وقت نیوز) بلوچستان ہائیکورٹ نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں تین ملزمان کی ضمانت کنفرم کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔ تین ملزمان سابق وزیر اعلیٰ جام محمد یوسف، سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد شیرپاﺅ اور صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی نے نواب اکبر بگٹی قتل میں عبوری ضمانت کو کنفرم کرنے کےلئے درخواست دائر کی تھی جسے عدالت عالیہ نے مسترد کردیا۔ ملزمان کی جانب سے ضمانت کنفرم کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ عدالت نے ملزمان کو ہدایت کی کہ وہ انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کریں اور اپنی عبوری ضمانت میں توسیع کروائیں۔ عدالت نے ملزمان کی درخواست مسترد کردی۔ نواب اکبر بگٹی قتل کیس کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ قتل کیس میں بیرون ملک ملزمان کی گرفتاری سے متعلق صورتحال واضح نہیں ہے جس پر ہائیکورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے اس بارے میں وضاحت طلب کرلی ہے۔ کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبرون نے اکبر بگٹی قتل کیس مےں نامزد تمام نامزد ملزمان کو 7 فروری کو طلب کرلےا۔ سماعت کے دوران جمیل بگٹی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں نامزد ملزم سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے ریڈوارنٹ ابھی تک جاری نہیں ہوئے جس پر جج اسماعیل بلوچ نے وفاق کو ہدایت کی پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ کے اجراءکے حوالے سے رپورٹ اگلی سماعت پر پیش کی جائے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام نامزد ملزمان کو بھی طلب کیا۔کیس کی سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

ای پیپر دی نیشن