کسی کو جمہوریت کیخلاف سازش نہیں کرنے دینگے: گورنر احمد محمود

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا کہ جمہوریت ہی تمام مسائل کا حل ہے کسی کو جمہوریت کے خلاف سازش نہیں کرنے دینگے‘ لانگ مارچ کا بخیر اختتام جمہوری سوچ کی فتح ہے صدر آصف زرداری نے لانگ مارچ شرکاءسے مذاکرات کر کے جمہوریت کو مزید مستحکم کر دیا وگرنہ بعض غیر جمہوری قوتیں جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کیلئے انتہائی سرگرم تھیں‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہا¶س میں ملاقات کیلئے آنے والے فیصل آباد سے پیپلز پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی محمد اعجاز ورک ایڈووکیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا‘انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں کوئی تاخیر نہیں انشاءاللہ اپنے وقت مقررہ پر ہی ہونگے۔ جنوبی پنجاب ہر صورت صوبہ بنے گا جو کہ وہاں کے لاکھوں عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے جس کو پیپلز پارٹی پورا کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ اس موقع پر اعجاز ورک نے گورنر پنجاب کو عام انتخابات کے پیش نظر فیصل آباد میں پارٹی کارکردگی اور ٹکٹوں بارے تفصیلی بات چیت بھی کی۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ عام انتخابات میں ایم این اے کے امیدوار کی مشاورت سے ایم پی اے کے امیدواروں کو ٹکٹیں دی جائیںگی ۔اعجاز ورک نے کہا کہ فیصل آباد میں پیپلز پارٹی کے بڑی تعدادمیں کارکن اور ووٹ بنک موجود ہے۔ پیپلز پارٹی فیصل آباد میں کلین سویپ کرنے کی پوزیشن میں ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے جب سے عملی طور پر سیاست میں قدم رکھا ہے کارکنوں کے حوصلے پہلے سے زیادہ بلند ہو رہے ہیں۔ اعجاز ورک نے گورنر پنجاب کو دورہ فیصل آباد کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کر لی اور کہا کہ وہ بہت جلد فیصل آباد کا دورہ اور کارکنوں سے ملاقاتیں کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...