انتخابات شیڈول کے مطابق ہی ہونگے‘ ایک دن کی بھی تاخیر نہیں ہو گی: زرداری

کراچی (ثناءنیوز + این این آئی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے ملک میں عام انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے اور جو جماعت کامیاب ہو گی آئینی طریقے سے اقتدار اس کے سپرد کر دیا جائے گا۔ نگران حکومتیں اتحادی، اپوزیشن اور سیاسی قوتوں کی مشاورت سے تشکیل دی جائیں گی۔ 12 ربیع الاول کو ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے جائیں۔ وہ صدارتی کیمپ آفس بلاول ہا¶س میں وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور وزیر داخلہ رحمن ملک سے ملاقات کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال، کراچی میں قیام امن اور دیگر امور پر غور کیا گیا۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کوئی قوت انتخابات کا التوا نہیں کر سکتی۔ تمام سیاسی قوتیں ملک میں عام انتخابات کا انعقاد چاہتی ہیں۔ عام انتخابات عوام کی امانت ہیں۔ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی منعقد ہوں گے، ان میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا حکومت ملک کی ترقی اور عوام کی خدمت کے لئے پرعزم ہے۔ ملک میں معاشی استحکام، توانائی کے بحران، بےروزگاری اور غربت کے خاتمے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ صدر نے کہا ہم عوامی لوگ ہیں اور عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔ رحمن ملک سے ملاقات میں ملک میں امن و امان کی مجموعی طورتحال، 12 ربیع الاول کے سکیورٹی انتظامات، کراچی میں امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر صدر زرداری نے کہا حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ صدر نے وفاقی وزیر داخلہ کو ہدایت کی 12 ربیع الاول کو ملک میں قیام امن اور سکیورٹی انتظامات کے لئے چاروں صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر سکیورٹی کے مربوط اور ٹھوس اقدامات کئے جائیں اور تمام جلوسوں اور ریلیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ دریں اثناءصدر مملکت نے پاک فضائیہ کے سابق سربراہ ایئر مارشل ریٹائرڈ را¶ قمر سلیمان کی اہلیہ کو بھی ٹیلی فون کیا اور ان سے را¶ قمر سلیمان کی صحت کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ صدر نے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...