اسلام آباد (وقائع نگار) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے زیرانتظام پرائسنگ کمیٹی نے نئی ادویات کی قیمتوں کے حوالے سے فیکسیشن کے تمام کیسز نمٹا دئیے جبکہ ہارڈ شپ کیسز کو مکمل کرنے کےلئے 7فروری کو اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کے طویل ترین اجلاس میں ایسی تمام ادویات جنہیں ڈریپ نے حال ہی رجسٹرڈ کیا تھا ان کو نئی قیمت دینے کے حوالے سے تمام فیکسیشن کے کیسز کو نمٹا دیا ہے اور نئی رجسٹرڈ ہونے والے ادویات کی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا ہے۔ پرائسنگ کمیٹی نے ہارڈ شپ کیسز کا بغور جائزہ لیا۔ ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کا اجلاس صبح گیارہ بجے شروع ہوکر رات آٹھ بجے تک مسلسل جاری رہا۔