اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ذرائع کے مطابق قائد حزب اختلاف چودھری نثار نے شفاف انتخابات کے لئے تبدیلیوں کی ایک طویل فہرست وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے سپرد کی ہے جس میں نگران حکومت میں ان تمام اداروں کے موجودہ سربراہوں کو تبدیل کرنے کے لئے کہا گیا ہے جو کسی بھی طرح انتخابات پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔ ان میں چاروں صوبوں کے گورنرز، وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم کے چاروں پرنسپل سیکرٹریز، آئی جیز، ہوم سیکرٹریز، اٹارنی جنرلز، ایڈووکیٹ جنرلز، چیئرمین پیمرا کے نام شامل ہیں۔