بہاولپور (نامہ نگار) بہاولپور صوبہ کو اصل شکل میں بحال کرائینگے، کسی مخدوم یا گیلانی کو اسکی ہیئت بدلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، بے نظیر بھٹو کے صوبہ بحالی کے وعدہ پر انکی الیکشن میں سپورٹ کی تھی، پیپلزپارٹی اپنے زوال کو پہنچ چکی ہے، بہاولپور صوبہ بحالی کی خاطر گورنری کی پیشکش ٹھکرا دی، میاں برادران اپنے کہے کی لاج رکھیں، کسی کو شب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ماں دھرتی پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر آف بہاولپور اور سربراہ بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی نواب صلاح الدین عباسی نے سابق وفاقی وزیر صدر بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی محمد فاروق اعظم ملک کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بہاولپور صوبہ بحال نہ کیا گیا تو حکمرانوں سے ٹکر لینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا مخدوم احمد محمود اپنے والد پر لگا داغ دھونا چاہتے تھے لیکن خود بک گئے۔
کسی مخدوم، گیلانی کو صوبہ بہاولپور کی ہئیت بدلنے نہیں دینگے: صلاح الدین عباسی
Jan 23, 2013