نئی دہلی(آن لائن) بھارت نے کہا ہے کہ غیر ملکی ہتھیاروں کے ڈیلر بھارتی انتہا پسندوں سے رابطے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ ملک میں قومی سائبر سکیورٹی کیلئے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی قومی سلامتی کے مشیر شیو شنکر ممین نے نیشنل انسٹیٹیوٹ ایڈوانس سٹڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی خفیہ ایجنسیاں اور ہتھیاروں کے ڈیلر بھارتی دائیں ونگ کے انتہا پسند گروپوں کے ساتھ رابطوں کی کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں لوگوں کو فرقہ ورانہ فسادات کےلئے اکسانے کے حوالے سے نیٹ پر بڑھتا مواد بھی دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تمام اقدامات ہمارے ملک کو سماجی طور پر عدم استحکام کا شکار کرنے کیلئے کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں قومی سائبر سکیورٹی آرکیٹچکر بنانے کیلئے بھی کام کررہے ہیں جس کامقصد جاسوسی اور دہشت گرانہ حملوں کی دوسری اقسام کو روکنا ہے ۔