انتخابات نہ لڑنے کا اعلان بھی مولانا کا ایک اور ”ٹوپی ڈرامہ“ ہے: رانا ثناء

لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان نے مولانا طاہر القادری کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کے اعلان کو فریب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا اور ان کے صاحبزادے دوہری شہریت کے حامل ہیں اور اس بنا پر انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔ الیکشن نہ لڑنے کا اعلان بعھی مولانا کا ایک اور ٹوپی ڈرامہ ہے کون نہیں جانتا کہ دوہری شہریت کی بنا پر مولانا اور ان کے صاحبزادے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جس طرح مولانا نے عبدالشکور کے نام پر کینیڈا میں سیاسی پناہ حاصل کی اب اسی طرح جھوٹ بول کر عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ انہوں نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مولانا قادری کے نام نہاد مارچ کا منطقی انجام عوام نے دیکھا ہے جو زرداری اور قادری کے گٹھ جوڑ پر اختتام پذیر ہوا۔ کس قدر ستم ظریفی کی بات ہے کہ عقیدے کے نام پر معصوم بچوں، خواتین اور بزرگوں کو موسم کے تھپیڑوں کے حوالے کیا گیا اور مولانا خود شاہی کنٹینر میں آرام فرماتے رہے۔ مولانا کی اصلیت عوام پر آشکار ہو چکی ہے اور اب وہ عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ مولانا مداری عوام کے حال پر رحم کریں اور جمہوری نظام پر شب خون مارنے کی بجائے اللہ اللہ کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن