پاکستان اوربھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی سے کرکٹ کا کھیل اثر انداز نہیں ہونا چاہیے، بھارت میں ویمنز ورلڈکپ میچز کےحوالے سے خدشات آئی سی سی کو بھجوا دئیے۔ ذکاء اشرف

گوجرانوالہ میں معروف فنکارسہیل احمد کی والدہ کی وفات پر اظہارتعزیت کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ کرکٹ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث کھیل کو متاثر نہیں ہونا چاہیے۔ پاک بھارت سیریز نے دونوں ملکوں کے عوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا، لیکن بدقسمتی سے موجودہ صورتحال نے دونوں ممالک کو پرانی پوزیشن پرلاکھڑا کیا ہے۔ ویمنزکرکٹ ورلڈکپ کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کو بھارت بھجوانے پر پائے جانیوالے تحفظات سےآئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے۔ اکمل برادران کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ کسی کھلاڑی کو ٹیم کا حصہ بنانا یا نہ بنانا سلیکٹرز کا کام ہے۔

ای پیپر دی نیشن