ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال کوایک ہفتہ سے زائد ہونے کو ہے،مگرہڑتال ہےکہ ختم ہونےکانام نہیں لے رہی۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال کےباعث مریض علاج معالجےکی سہولیات سےمحروم۔

Jan 23, 2013 | 12:38

ینگ ڈاکٹرز اورمحکمہ صحت کے درمیان جاری کشیدگی پرتاحال قابونہیں پایاجاسکا۔ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سےپنجاب کےطول وعرض سےعلاج معالجے کےلیےلاہورآنےوالےمریضوں اوران کے لواحقین کاکوئی پرسان حال نہیں۔ لاہورکےتمام سرکاری ہسپتالوں کےآوٹ ڈورزمریضوں سے بھرے ہوئےہیں مگران کاعلاج کرنےوالےمسیحاغائب ہیں۔ ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال کی وجہ سےسینکڑوں مریضوں کےآپریشن بھی التواء کاشکارہیں۔ حکومت کاموقف ہےکہ اس نےینگ ڈاکٹرز کےتمام مطالبات پورےکیےہیں اب ہڑتال کاکوئی جواز باقی نہیں جبکہ ینگ ڈاکٹرزبضد ہیں کہ انہیں مزید مراعات دی جائیں۔

مزیدخبریں