راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کی حدودمیں پولیس مقابلے میں اشتہاری مجرم وحید قریشی ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھی فرارہوگئے.

پولیس کے مطابق اشتہاری وحید قریشی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک زیرتعمیرمکان میں رہائش پذیرتھا کہ مخبرکی اطلاع پرچھاپہ مارا گیا۔ پولیس کے پہنچنے پروحیدقریشی نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ میں اشتہاری وحید قریشی ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم وحید قریشی نے تقریبا دو ماہ قبل گلستان کالونی راولپنڈی میں رنجش پرایک ہی خاندان کے چھ افراد کوقتل کیا تھا جس کی تلاش میں پولیس مختلف مقامات پرچھاپے بھی ماررہی تھی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...