سپریم کورٹ میں این آئی سی ایل، رحمان ملک توہین عدالت اور آئی بی فنڈزکیس کی آج ہونے والی سماعت منسوخ کردی گئی۔

سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق رحمان ملک کے خلاف توہین عدالت، آئی بی خفیہ فنڈز کے غلط استعمال اور این آئی سی ایل کرپشن سے متعلق کیس کاز لسٹ سے خارج کر دیے گئے ہیں۔ سندھ میں آلودہ پانی سے فصلوں کی کاشت کے خلاف درخواست کی سماعت بھی آج نہیں ہوگی۔ سپریم کورٹ ان کیسز کی سماعت کے لئے نئی تاریخ کا تعین بعد میں کرے گی۔ اعلامیہ کے مطابق دوپہر ایک بجے تک سندھ بلدیاتی آرڈیننس کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہو گی۔ جس کا فیصلہ محفوظ ہونے کا امکان ہے۔ عدالت عظمی دوپہر ایک بجے کے بعد رینٹل پاورعمل درآمد کیس کی سماعت کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن