ماہرامراض چشم کے قتل کے خلاف پشاورکے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرزآج ہڑتال پرہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو اذیت کا سامنا۔

ماہرامراض چشم ڈاکٹر شاہنوازعلی کے قتل اورڈاکٹروں کے عدم تحفظ کے خلاف پشاورکے تدریسی اسپتالوں میں ڈاکٹرز نے احتجاجاً کام بند کررکھا ہے۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث پشاورکے لیڈی ریڈنگ اسپتال،خیبر ٹیچنگ اسپتال اورحیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں اوپی ڈیز بند ہیں۔ ڈاکٹرز مریضوں کا علاج نہیں کررہے جس کی وجہ سے انہیں شدید پریشانی اٹھانا پڑرہی ہے۔ دور دراز سے آئے مریض ذیادہ مشکلات کا شکار ہیں جنہیں علاج معالجے کے بغیر ہی گھروں کو لوٹنا پڑرہا ہے۔ ڈاکٹرزنےحکومت سے قاتلوں کی گرفتاری اورڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن