حکومت اپنی سیاسی اورآئینی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے، اسمبلیاں چند ہفتوں کی مہمان ہیں۔۔۔۔ انتخابات شفاف ہوں گے۔ راجہ پرویزاشرف

مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جمہوری حکومت اداروں کے استحکام پریقین رکھتی ہے اوراپنی سیاسی و آئینی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چندہفتوں میں اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی، اسمبلیوں کااپنی مدت پوری کرناجمہوری تسلسل کی دلیل ہے، راجہ پرویز اشرف نے شفاف انتخابات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عوام ووٹ کےذریعےاپنےنمائندےمنتخب کریں گے۔ ملکی اہمیت کےمعاملات پرہمیشہ سیاسی قیادت کواعتمادمیں لیا، ملک میں کوئی سیاسی قیدی نہیں ہے۔ بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ پروزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے تمام فریقین کواعتماد میں لیا گیا پیپلزپارٹی ہمیشہ اہم ملکی امورپرسیاسی قیادت کو ساتھ لے کرچلتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن