انتخابات قریب آتے ہی سیاسی جوڑ توڑ عروج پر پہپنچ گیا. مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی سیف الدین کھوسہ پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئےہیں.

اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کےسیکریٹری جنرل جہانگیر بدر،رکن قومی اسمبلی فریال تالپور اور دیگرپارٹی لیڈروں کےہمراہ پریس کانفرنس سےخطاب میں سیف الدین کھوسہ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کیا. ،وزیراعلیٰ پنجاب کےمشیر اور سابق گورنر ذوالفقار کھوسہ کےصاحبزادے سیف الدین کھوسہ دو ہزار آٹھ کے انتخابات میں ڈیرہ غازی سے ن لیگ کےٹکٹ پررکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے.

ای پیپر دی نیشن