طالبان سے مذاکرات نہ ہونے پر آپریشن، حکومت کا سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

اسلام آباد/ لاہور (آئی این پی+  این این آئی) وفاقی حکومت نے طالبان سے مذاکرات نہ ہونے پر متوقع آپریشن کیلئے پا رلیمنٹ کی تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سمیت دیگر وفاقی وزراء کو سیاسی جماعتوں کی قیادت سے رابطوں کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ ضرورت پڑ نے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے جانیکا امکان ہے۔ ذمہ دار حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت نے طالبان سے مذاکرا ت نہ ہونے پر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر حتمی اور متفقہ فیصلہ کیا جائیگا۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شر یف نے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور دیگر اہم وفاقی وزراء کو پا رلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز سے رابطوں کی ذمہ داری دی ہے۔ وزیراعظم میاں نوازشریف کو بھی آگاہ کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن