اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) نیب نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی تعیناتی اور کرپشن کے دو الگ الگ ریفرنس منظور کر لئے ہیں۔ توقیر صادق کی تعیناتی میں یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کو ملزم قرار دے دیا گیا ہے۔ چیئرمین نیب قمر زمان چودھری کی زیر صدارت نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ جس میں نیب نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق اور اوگرا کرپشن کیس کے دو الگ الگ ریفرنس منظور کرتے ہوئے توقیر صادق کی تعیناتی میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ملزم قرار دیدیا گیا، نیب کی جانب سے جاری اعلامیئے کے مطابق توقیر صادق کی تعیناتی میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو سابق وزیر کی حیثیت سے ملزم قرار دیا گیا ہے۔ دریں اثناء کرپشن سکینڈرل میں توقیر صادق اور عقیل کریم ڈھیڈی کیخلاف ریفرنس منظور کر لیا گیا ہیخ چیئرمین نیب قمر الزمان کی صدارت میں ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں 2 ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ پہلا ریفرنس توقیر صادق کی بطور چیئرمین اوگرا تقرری سے متعلق ہے اور دوسرا ریفرنس اوگرا میں کرپشن سے متعلق ہے چیئرمین اوگرا تقرری میں سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف ملزم نامزد کئے گئے ہیں چیئرمین اوگرا تقرری ریفرنس ہی میں شکیل درانی، جاوید نذیر، سکندر حیات میکن بھی ملزم قرار دیئے گئے ہیں ۔ توقیر صادق، مرزا محمود احمد، یوسف جے انصاری اور عقیل کریم ڈھیڈی کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے اوگرا کرپشن کیس میں یہ کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث ملزم ہیں۔ اوگرا کرپشن کیس میں عبوری ریفرنس نومبر 2012ء میں احتساب عدالت میں دائر کیا گیا تھا۔