پشاور (نوائے وقت نیوز) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ دوست محمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں آمریت کی کوئی گنجائش نہیں، کسی ایک شخص کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ نے خود کو امتحان میں ڈال کر سخت فیصلے کئے۔ عدلیہ پر اعتماد اتنا بڑھا ہے کہ کیسز کی تعداد میں 200 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ عدلیہ کے فیصلوں کا ملک و قوم کو فائدہ ہوا۔ جہاں ادارے مضبوط ہوئے ہیں وہاں سستے انصاف کی فراہمی یقینی ہوئی ہے۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ