اسلام آباد (اے پی پی) واپڈا نے ملک کے مختلف علاقوں میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کا کام تیز کر دیا ہے۔ واپڈا کے ذرائع کے مطابق اس وقت سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپی کے کے مختلف علاقوں میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ سندھ میں نئی گاج، پنجاب میں گھبیر اور خیبر پی کے میں کرم تنگی ڈیم تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ ان ڈیموں کی تعمیر سے ساڑھے چھ لاکھ ایکڑ فٹ سے زائد پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا اور ایک لاکھ 30 ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہو گی۔ نئی گاج ڈیم میں تین لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جائے گا جبکہ گھبیر ڈیم میں 66 ہزار 200 ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہو گا اور 15 ہزار ایکڑ اراضی سیراب کی جائے گی۔
واپڈا / کام تیز