پھیپھڑوں میں خون جمنے پر دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال ہسپتال داخل، دھرنے کا مقدمہ درج اروند کیجریوال پاگل ہیں: بھارتی وزیر داخلہ

پھیپھڑوں میں خون جمنے پر دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال ہسپتال داخل، دھرنے کا مقدمہ درج اروند کیجریوال پاگل ہیں: بھارتی وزیر داخلہ

نئی دہلی (اے پی اے+ اے پی پی) دہلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے رہنماءاروندکیجریوال کو سینے میں درد کی شکایت پر ہسپتال داخل کرایاگیا جہاں ڈاکٹر ان کا علاج کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ کو یشودا ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں پھیپھڑوں میں خون جمنے کا مرض تشخیص کیا گیا ہے۔کیجریوال کئی دنوں سے شدید کھانسی میں مبتلا تھے اس پر سخت سردی میں دو روز تک کھلے آسمان تلے دھرنا دینے سے ان کی حالت مزید خراب ہو گئی۔ دوسری جانب دہلی پولیس نے ریل بھون پر عام آدمی پارٹی کے دھرنے کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ ایف آئی آر میں احتجاج کے روح رواں اروند کیجری وال کے بجائے نا معلوم افراد کو نامزد کیا ہے۔این این آئی کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ سوشیل کمار شندے نے نئی دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کو پاگل قرار دے دیا، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی کے وزیراعلی نے نئی دہلی میں سکیورٹی درہم برہم کر دی جس کی وجہ سے انہیں پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرنا پڑیں، انہوں نے کہا کسی بھی ملک میں ایسا نہیں ہوتا جیسا اروند کیجریوال کر رہے ہیں وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے کے بعد ان میں فرق آنا چاہئے انہیں بچپنا چھوڑ کر عوام کے لئے کچھ کرنا ہو گا۔ وہ نئی دہلی سمیت ملک بھر میں ہونے والے جرائم کے واقعات سے باخبر ہیں اور ان کی حکومت اس سلسلے میں ریاستی حکومتوں سے رابطے میں رہتے ہوئے رپورٹ طلب کرتی رہتی ہے۔

ہسپتال داخل

ای پیپر دی نیشن